اطلاعات کے مطابق، قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک کم از کم 2053 افراد جان بحق اور 9240 زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے سبب 1329 مکانات تباہ ہو گئے یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ شناس مرکز نے ہفتے کے روز کہا کہ مغربی افغانستان میں کئی زلزلے آئے جن میں سے ایک کی شدت 6.4 تھی۔