بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل


دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ پرتیگیہ ریلی میں بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی نے ثابت کر دیا ہے کہ دہلی کے لوگ بی جے پی سے تنگ آ چکے ہیں اور کانگریس کو پھر دہلی میں لانا چاہتے ہیں۔

تصویر محمد تسلیم

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ان دنوں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی سے دوسری پارٹی کے لیڈران و کارکنان کو جوڑنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اس سے نہ صرف پردیش کانگریس کا کارواں دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے بلکہ زمینی سطح پر کانگریس مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل

اسی ضمن میں آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کی موجودگی میں ریاستی دفتر راجیو بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی، بی ایس پی اور بی جے پی کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور عزم لیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں پیش پیش رہیں گے۔ اس موقع پر ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے پارٹی میں شامل ہونے والے سبھی اشخاص کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور پارٹی کا پٹکا پہنا کر کانگریس پارٹی کے کنبہ کا حصہ بنایا۔

کانگریس پارٹی کا دامن تھامنے والوں میں ترلوک پوری اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدوار اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر ہرنام سنگھ، دہلی کینٹ اسمبلی سے الیکشن لڑنے والے سندیپ تنور، کراول نگر اسمبلی حلقہ سے آنگن واڑی محکمہ کی نگرانی کرنے والی عام آدمی پارٹی کی روپالی شرما، بی ایس پی کے شیو کمار چوہان اور کراول نگر سے الیکشن لڑے ویرپال سوریا، عام آدمی پارٹی لیڈر دیارام گپتا، قرول باغ سے بی جے پی کی ارچنا رائے، عام آدمی پارٹی کی راجوری گارڈن سے سمن مشرا، مادی پور اسمبلی سے سبھاش برلان و اشوک چودھری، رنجیت سنگھ لوہیرا، ابھیشیک سنگوان، ڈاکٹر شمس الدین، لکشمی نگر اسمبلی سے رنویر سنگھ، جگت پتی سہگل، گگن دیپ، ہتیش مہتا، روی تلوار، وجے گنگاہری، پون کشور، اشون بیرلان اور رام کمار کانگڑا کے نام قابل ذکر ہیں۔

بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل

اپنے خطاب میں اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈران و کارکنان کے تیزی سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس میں لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ کانگریس پارٹی کا سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کا نظریہ، راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور بدعنوانی کے خلاف ان کی لڑائی سے متاثر ہو کر لوگ مسلسل کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں اور کانگریس کے 15 سال کے کام کو یاد کر رہے ہیں۔ دہلی میں میٹرو کانگریس کی دین ہے جس پر دہلی اور این سی سفر کے لیے پوری طرح سے منحصر ہیں۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لولی نے کہا کہ بوانا اور تلک نگر کی پرتیگیہ ریلی میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی موجودگی نے ثابت کر دیا ہے کہ دہلی کے لوگ بی جے پی سے تنگ آ چکے ہیں اور کانگریس کو ایک بار پھر دہلی میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک پارلیمانی حلقہ نہیں بلکہ ساتوں پارلیمانی حلقوں کو مضبوط کرنے کی مہم میں مصروف ہیں۔

پریس کانفرنس میں اروندر سنگھ لولی کے علاوہ دہلی حکومت کے سابق وزیر منگت رام سنگھل، سابق ایم ایل اے حسن احمد، جتیندر کمار کوچر، برہم یادو، ضلع صدر گروچرن سنگھ راجو، سابق کونسلر ستپال سیٹھی، حاجی محمد خوشنود وغیرہ موجود تھے۔


;

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *