’بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی‘، راہل نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر اٹھائے سوالات


نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کو لے کر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے ہیں۔

راہل نے کہا کہ سیکورٹی میں نقب زنی ہوئی۔ ایسا کیوں ہوا، کیونکہ اس ملک میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ اس واقعے کی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *