شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے کی کمائی کی


راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔پٹھان اور جوان کے بعد ڈنکی شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ہے۔فلم ‘ڈنکی’ دنیا بھر میں زبردست بزنس کر رہی ہے۔ ‘ڈنکی’ راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیاجارہا ہے۔

‘ڈنکی’ کے تازہ ترین کلیکشن کے بارے میں معلومات شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دی گئی ہیں، جس کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *