مشہور فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ملا ’فریڈم آف ایکسپریشن ایوارڈ‘


بہرحال، صحافت کے لیے ’فریڈم آف ایکسپریشن ایوارڈ 2023‘ ملنے پر محمد زبیر کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ ایوارڈ میرے نوجوان ساتھیوں کے لیے ایک امید کی شمع کے مترادف ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے بہت حوصلہ بخش ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جعلی خبریں اور غلط معلومات ہندوستان میں ایک عفریت کے طور پر پھیلی ہوئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی محمد زبیر نے حقائق کی جانچ (فیکٹ چیکنگ) کرنے والے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو مشکل وقت میں بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے۔ یعنی جب ان پر حملہ کیا گیا، بہتان لگایا گیا اور یہاں تک کہ ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے پر جیل بھی بھیج دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *