پوار-کھڑگے-راہل سمیت اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے 92 اراکین کی معطلی پر گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا


نئی دہلی: 92 ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ بشمول این سی پی کے شرد پوار اور کانگریس کے ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔

کھڑگے نے کہا کہ مودی-شاہ نے ایوان کے وقار کی توہین کی ہے۔ سنگین سیکورٹی کی کوتاہی کے باوجود وہ پارلیمنٹ میں آکر کوئی بیان نہیں دیتے۔ مجھے بہت دکھ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اتنے ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے۔ یہ جمہوریت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور ایوان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *