’ہم بھائیوں کی طرح سرنگ میں رہتے تھے‘، صبا احمد کی وزیر اعظم مودی سے گفتگو


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چونکہ وہ ہیلتھ چیک اپ کے بعد آپ سب سے بات کرنا چاہتے تھے، اس لیے وہ آج آپ سے بات کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ اس پر جب بحفاظت باہر آنے والے کارکنوں نے ‘بھارت ماتا کی جے’ کا نعرہ لگایا تو انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک آپ کے نعروں سے پرجوش ہو جائے گا۔

منگل کی رات دیر گئے بچائے گئے کارکنوں کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت میں مسٹر مودی نے کہاکہ ‘میں آپ کو اتنے دنوں تک خطرے میں رہنے کے بعد بحفاظت باہر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ایشور کے فضل سے آپ سب محفوظ ہیں۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *