جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر سنچری بنا کر رقم کی تاریخ


جنوبی افریقہ کے طوفانی بلے باز ایڈن مارکرم نے آج سری لنکائی گیندبازوں کی زبردست دھنائی کرتے ہوئے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کر عالمی کپ میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایڈن مارکرم، تصویر سوشل میڈیا

user

جنوبی افریقہ کے طوفانی بلے باز ایڈن مارکرم نے ہفتہ کے روز عالمی کپ 2023 کے اپنے پہلے میچ میں محض 49 گیندوں میں سنچری بنا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ یک روزہ عالمی کپ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 29 سالہ اس کھلاڑی نے عالمی کپ 2023 کے شروعاتی میچ میں سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنا کر آئرلینڈ کے کیون او برائن کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے 2011 عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

جنوبی افریقہ کی بلے بازی آج سری لنکا کے خلاف زبردست دیکھنے کو ملی، کیونکہ تین بلے بازوں نے سنچری بنائی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 50 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 428 رن بنا ڈالے، جو عالمی کپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے ذریعہ بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ مارکرم کے علاوہ کوئنٹن ڈیکوک اور راسی وان ڈیر ڈوسین نے بھی سنچری اسکور کی۔ ڈیکوک اور ڈوسین کے درمیان 204 رنوں کی تیز طرار شراکت داری بھی دیکھنے کو ملی تھی۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکرم کا طوفان آیا جس میں سری لنکائی گیندباز پوری طرح بہہ گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم کے تین کھلاڑی نے ایک ہی اننگ میں سنچری اسکور کی ہے۔


;

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *