دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2200 لوگوں کا چالان، 20 ہزار روپے تک کا جرمانہ


دہلی پولیس کے مطابق صرف ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں کو مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کے حکم کے مطابق، تمام درمیانے اور بھاری سامان کی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو ضروری خدمات میں شامل نہیں ہیں۔

اکتوبر میں دہلی ٹریفک پولیس نے بغیر پی یو سی سی کے 17989 گاڑیوں کے چالان جاری کیے تھے۔ جب کہ بغیر ڈھکے، ریت یا مٹی لے جانے والے 58 ٹرکوں کو 31 چالان جاری کئے گئے۔ دہلی-این سی آر میں آلودگی بدستور تباہی مچا رہی ہے۔ ایسے میں دہلی حکومت نے اس پر قابو پانے کے لیے کئی بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ دارالحکومت میں 13 اکتوبر سے طاق کو لاگو کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی سختی بڑھا دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دہلی کی 20 بڑی سرحدیں ہیں جن میں راجوکری، کاپاشیرا، بدر پور، کالندی کنج، ٹکری، اوچندی، بھوپورہ، اپسرا، چِلا، سنگھو شامل ہیں۔ تمام سرحدوں پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *