دیپک بابریا نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ ہے۔ جب ہم بے بس گونگے-بہرے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزار رہے ہیں، تو یہ ایک الگ طرح کا احساس ہے۔ ایک وقت تھا جب گونگے-بہرے بچوں کی پیدائش کو تکلیف دہ مانا جاتا تھا، لیکن کئی نظریہ ساز شخصیتوں نے اس کو دیکھنے کا نظریہ ہی بدل دیا۔ آج بولنے اور سننے کی صلاحیت سے معذور بچے بھی مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ بابریا نے کہا کہ ’’میں اسکول چلانے والے ادارہ اور یہاں کام کرنے والے لوگوں کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے، کیونکہ اسکول کی کامیابی کے سبب ہی یہ بچے خود کفیل بن رہے ہیں۔‘‘