نئے وزیر اعلیٰ کے تابڑ توڑ فیصلے! تیز آواز والے لاؤڈ اسپیکر اور کھلے میں گوشت اور انڈے کی فروخت پر بھی پابندی


بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی اہم فیصلے لیے، جس میں ریاست میں مذہبی مقامات پر تیز آواز والے لاؤڈ اسپیکروں اور کھلے میں گوشت فروخت پر پابندی عائد کرنا شامل ہیں۔

کل ہی حلف لینے کے بعد ڈاکٹر یادو نے شام کو وزارت میں چارج سنبھالا تھا۔ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی وزراء کی کونسل کی میٹنگ کا اہتمام کیا، جس میں نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا، راجندر شکلا، ریاستی چیف سکریٹری محترمہ ویرا رانا اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *