وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ نے گورنر کو بھیجا استعفیٰ، کانگریس کو اکثریت حاصل


قابل ذکر ہے کہ جب سے تلنگانہ ریاست بنی ہے، تب سے بی آر ایس کو لگاتار دو مدت کار عوام نے حکمرانی کے لیے دی۔ اس بھروسہ کے لیے کے ٹی آر نے تلنگانہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اسمبلی انتخاب کے تازہ نتائج میں کامیابی کے لیے کانگریس کو مبارکباد بھی پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ کے ٹی آر نے ایگزٹ پول کو خارج کر دیا تھا جس میں پہلے ہی کانگریس کو سبقت دکھائی گئی تھی۔ انھوں نے ایگزٹ پول کے ڈاٹا کو ’بکواس‘ قرار دیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ بی آر ایس ایک بار پھر فتحیاب ہوگی، حالانکہ ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *