گورنر کی طرف سے لوٹائے گئے 10 بلوں کو اسمبلی میں پھر ملی منظوری


وزیر اعلیٰ اسٹالن کا کہنا تھا کہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت اگر ایوان میں بلوں کو پھر سے پاس کیا جاتا ہے اور منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جاتا ہے تو وہ اس پر روک نہیں لگا سکتے۔ انھوں نے ایوان کی توجہ تمل ناڈو اسمبلی کے رول 143 کی طرف مبذول کرایا اور کہا کہ اس رول کے مطابق ایوان پھر سے بلوں پر از سر نو غور کر سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر پر تلخ حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ حکومت کی پیش قدمی کو روکنا چاہتے ہیں۔ گورنر نے اپنی ذاتی سنک کی وجہ سے بلوں کو لوٹایا ہے۔ بلوں کو منظوری نہیں دینا غیر جمہوری اور عوام مخالف ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت گورنرس کے ذریعہ غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *